Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم کے تعاون سے بننے والی فلمیں کانز 2026 میں شامل

ان سرٹن ریگارڈ سیکشن میں ’یسٹر ڈے دی آئی ڈیڈناٹ سلیپ‘ شامل ہے (فوٹو: آئی ایم ڈی بی)
رواں سال ہونے والے 79ویں کانز فلم فیسٹیول نے اپنی آفیشل سلیکشن کا اعلان کر دیا ہے جس میں مقابلے کی دوڑ میں شامل اہم فلمیں، مشہور ’ان سرٹن ریگارڈ سائڈ بار‘ اور پروگرام کے دیگر حصے شامل ہیں جبکہ سعودی عرب کے ریڈ سی فلم کے تعاون سے بننے والی تین فلمیں بھی شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس لائن میں ایرانی فلم میکر اصغر فرہادی کی فلم ’پیرالل ٹیلز‘ شامل ہے جو پولش ڈرامہ سیریز ڈیکالوگ سکس کا ریمیک ہے۔
اس فلم کی کاسٹ میں میں ایزابیل ہُوپرٹ، ورجینی عفیرا، ونسنٹ کاسل اور ایڈم بیسا شامل ہیں۔
اسی طرح ’ان سرٹن ریگارڈ سیکشن‘ میں ’یسٹر ڈے دی آئی ڈیڈناٹ سلیپ‘ شامل ہے جسے فلسطینی نژاد جرمن فلم میکر راکان میاسی نے بنایا ہے اور روانڈا سے تعلق رکھنے والی ڈائریکٹر میری کلیمنٹائن دوسابے جمبو کی فلم ’بینی مانا‘ بھی شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے کانز نے اعلان کیا تھا کہ 2026 کے ایڈیشن کا آغاز 12 مئی کو پیری سیلواڈوری کی فلم ’لا وینس الیکٹریک‘ سے ہوگا جبکہ افتتاحی تقریب کی میزبانی اداکارہ آئی ہیدارا کریں گی۔
اس کے علاوہ جون ٹریوولٹا کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ’پروپیلر ون وے نائٹ کوچ‘ کا بھی کانز پریمیئر سلیکشن میں ورلڈ پریمیئر ہوگا۔ 

 

شیئر: