Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فیسٹول کے پانچویں ایڈیشن کےلیے پروگرامنگ ٹیم کا اعلان

محی قاری سعودی پروگرام کے ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
ریڈ سی فلم فاونڈیشن نے سنیچر کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے پانچویں ایڈیشن کےلیے پروگرامنگ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن 4 سے 13 دسمبر تک جدہ کے تاریخی ڈسٹرکٹ البلد میں ہوگا۔
پروگرامنگ ٹیم کی سربراہی عرب اور کلاسک سینما پروگرام کے ڈائریکٹر انطون خلیف کریں گے  جبکہ  نقاد اور صحافی احمد العیاد اور جوزفین حبشی سینیئر پروگرامر ہوں گے۔
مریم عبداللہ پروگرامر اور ریڈ سی فلم فاونڈیشن کی مصر میں مندوب ہیں جبکہ بدیع مسعد عرب سیکشن میں  شارٹ فلمز سکیشن کے پروگرام کی نگراں ہیں۔
محی قاری سعودی پروگرام کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
فیسٹول کی توسیع کے ایک حصے کے طور پر فیونولا ہالیگن بین الاقوامی پروگرامنگ کے ڈائریکٹر کے طور پر شامل ہوئے ہوئی ہیں اور وہ ایڈوائزز کی ایک گلوبل ٹیم کے ساتھ کام کریں گی۔
ان میں انٹرنیشنل پروگرامنگ کے لیے برطانوی پروڈیوسر مائیک گڈریج، ایشیائی پروگرامنگ کے لیے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کیوریٹر جیوانا فلوی، جنوبی ایشیائی سینما کےلیے سابق مامی ممبئی فلم فیسٹول کی آرٹسٹک ڈائریکٹر دیپتی کنہا برائے  اور افریقی فلموں کے ماہر الیکس موسی ساواڈوگو شامل ہیں۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیوانی پانڈیا ملہوترا نے پروگرامنگ ٹیم فیسٹول بیک بون قراردیا۔

 

شیئر: