حدودِ شمالیہ کی روایتی مارکیٹ خواتین دستکاروں کو با اختیار بنا رہی ہے
جمعرات 23 جولائی 2026 0:02
مارکیٹ میں مختلف سیزنز کے دوران سرگرمیاں بہت بڑھ جاتی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
حدودِ شمالیہ میں عرعر کی روایتی مارکیٹ، گھریلو صنعتوں میں کام کرنے والی فیملیوں اور دستکاری کی ماہر خواتین کے لیے ایک مستقل تجارتی مرکز کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ اس مارکیٹ میں ثقافتی ورثے کی چیزیں اور مقامی مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے جس سے چھوٹے منصوبوں کو مالی تعاون ملتا ہے اور روایتی فنون بھی محفوظ ہوتے جاتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس مارکیٹ میں مختلف سیزنز کے دوران سرگرمیاں بہت بڑھ جاتی ہیں۔ تعطیلات ہوں یا تہوار، ہاتھوں سے بنی ہوئی چیزوں اور ورثے کی پروڈکٹس کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا۔
مارکیٹ میں ان خاندانوں کے لیے دکانیں فراہم کی گئی ہیں جو سدُو کی بنائی، ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے، خیمے، روایتی لباس، دستی سامان، عطر، بخُورات اور روایتی پکوان تیار کرتے ہیں۔
اس مارکیٹ کی وجہ سے ہنر مند خواتین کو گھروں میں بنائی ہوئی چیزوں کو بہتر اور منظم انداز اور تجارتی سرگرمیوں کے طرز پر توسیع دینے کا موقع مل گیا ہے جس کی وجہ سے ان اشیا کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کے مواقع بھی بڑھ گئے جاتے ہیں اور آمدن کے مزید ذرائع بھی پیدا ہوتے ہیں۔

قومی ثقافتی ورثے کی طرف سے یہ کوششیں خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرتی ہیں اور راویتی مہارتوں کو بھی محفوظ بناتی ہیں۔
