Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں ’لٹل پوٹر ورکشاپ‘، بچوں کے لیے برتن سازی اور دستکاری کی تربیت

جازان کے کلچرل ہاؤس نے ’لٹل پوٹر‘ یا ’ننھا کمہار‘ کے نام سے ایک ورکشاپ کا انتظام کیا ہے جو حِرف کلچرل کلب کی سرگرمیوں میں شامل ہے جہاں 10 سے 18 برس تک کی عمر کے نوجوانوں شریک ہوئے۔ (حِرف عربی زبان میں مہارت یا ہنر کو کہتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ انیشیٹیو، جازان کے کلچرل ہاؤس کے نوجوانوں میں تخلیقی مہارتیں پیدا کرنے، انھیں بہتر بنانے اور  روایتی دستکاری سے متعارف کرانے کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جنھوں نے ثقافتی ورثے کے عُنصر کے طور پر نسل در نسل معاشرتی زندگی کی تشکیل کی ہے۔
ورکشاپ میں نوجوانوں کو عملی تجربے کے ذریعے مٹی سے برتن بنانے اور مختلف اشیاء کی صورت گری کے بنیادی اصول سکھائے گئے۔
سب سے پہلے انھیں مٹی اور دیگر مواد کے ساتھ ساتھ اِس کام میں استعمال ہونے والے آلات و اوزار سے متعلق اہم باتیں بتائی گئیں۔ پھر اُنھیں عملی طور پر ظروف سازی اور مختلف شکلیں بنانے کی تربیت دی گئی۔ اِس سرگرمی سے بچوں کو براہِ راست مٹی سے چیزیں بنانے کے عمل سے واقفیت ہوئی اور اُن میں فنکارانہ احساس، اور ہاتھوں سے بنائی گئی چیزوں کو مزید نکھارنے کا موقع ملا۔
یہ ورکشاپ، شرکا کے لیے معلومات اور مہارتوں کے تبادلے کا پلیٹ فارم بن گئی جس میں بچوں کو مرحلہ وار برتن بنانے اور اُنھیں بہتر سے بہتر کرنے کے عمل سے متعارف کرایا گیا جس کا تعلق علاقے کی روایتی دستکاری سے ہے۔
 انھیں اِس ہنر سے وابستہ ثقافتی اور تاریخی اقدار، لوگوں اور ان کے ماحول اور مقامی وسائل کے درمیان پائے جانے والے رشتے اور کمیونٹی کی ثقافتی شناخت کے مختلف پہلوؤں کو محفوظ کرنے میں اِس سارے عمل کے کردار کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔

یہ ورکشاپ، خصوصی پروگراموں کے سلسلے کا حصہ ہے جسے جازان کا کلچرل ہاؤس ترتیب دے رہا ہے تاکہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بااختیار بنایا جا سکے، روایتی منظر نامے میں مہارتیں مضبوط ہوں اور مختلف نسلوں کے درمیان وہ پُل قائم ہو سکے جو دستکاریوں کی پائیداری اور بچوں میں مختلف مہارتوں کی منتقلی میں معاون ثابت ہو۔

شیئر: