حدودِ شمالیہ کے لکڑی کے روایتی پیمانوں میں تجارتی تاریخ محفوظ
ہیریٹیج میوزیم میں اِن پیمانوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
لکڑی سے بنے ہوئے روایتی پیمانے سعودی عرب میں حدودِ شمالیہ کی سماجی اور معاشی تاریخ کا ایک حصہ ہیں جنھیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حدودِ شمالیہ کی مقامی کمیونیٹیوں نے اوزان کا تعین کرنے کے جدید پیمانے متعارف ہونے سے پہلے ہمیشہ غلے، اجناس، کھجوروں، کافی اور مائع کے لیے لکڑی کے انہی پیمانوں پر بھروسہ کیا ہے۔
چیزوں کے اوزان جاننے والے یہ پیمانے، مقامی لکڑی ہی سے تیار کیے جاتے تھے اور مضبوطی کے لیے اکثر اِن کے ارد گرد دھاتی پٹیاں لپیٹ کر انھیں کیلوں سے جوڑ دیا جاتا تھا۔
یہ کنٹینر روزانہ کے کاروباری لین دین کا معیار ہوتے تھے اور منصفانہ تجارت کی اہمیت کو مجسم کرتے تھے۔
مملکت کے ہیریٹیج میوزیم آج اِن پیمانوں کی نمائش کرتے ہیں تاکہ پرانے زمانے کی کاریگری اور اِس فن کا نہ صرف دستاویزی شکل میں اندراج ممکن ہو جائے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے علاقائی تجارتی سرگرمیوں کی تاریخ کو محفوظ کیا جائے اور اِسے لوگوں کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
