Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میوزیم: ’سعودی معاشرے کی روایات اور ثقافت کا سفر‘

میوزیم کے وسیع ذخائر میں ہزاروں نوادارت بھی موجود ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
طائف کا میوزیم مملکت کے قومی ورثے کو محفوظ کرنے کے ساتھ آنے والوں کو ایک ایسے سفر کی پیشکش کرتے ہیں جو نسل در نسل سعودی معاشرے کی تاریخ، روایات اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق میوزیم آنے والوں کو قدیم طرزِ معاشرت، علاقائی روایات اور مقامی پیشوں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
اس کو قدیم ثقافتی ماحول میں روایتی طرزِ زندگی، روایات اور پیشوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سعودی ثقافت کی وسعت اور ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
میوزیم میں روایتی بازار، پرانے طرز کی دکانیں، تاریخی مجالس اور محفلوں کے انداز، دیہی و شہری رہائشی علاقے، زرعی مناظر کے علاوہ ماضی کے روز مرہ کے معمولات اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی منفرد انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔

میوزیم کے وسیع ذخائر میں ہزاروں نوادارت بھی موجود ہیں۔ تاریخی اشیا کے علاوہ فن پارے، زرعی آلات، قدیم طرز کے برتن، پرانے ہتھیار، سکے، کلاسک گاڑیاں اور پرانے اوزار وغیرہ شامل ہیں۔
سیاحوں کی دلچسپی کے لیے صحرا نشینوں اور دیہات کے ماحول کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ پرانے بازار، سکول، قہوہ خانے اور مختلف طرزِ زندگی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے جو سعودی معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے مختلف ادوار کی عکاسی کرتے ہیں۔

میوزیم کے بانی علی بن خلف الشریف نے بتایا کہ ’میوزیم کے قیام کا مقصد قومی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے ایک نئے اور منفرد انداز میں نئی نسل کے سامنے لانا ہے۔‘

 

شیئر: