ڈسکاؤنٹ سیزن 2026: سعودی عرب میں دس لاکھ سے زیادہ رعایتی مصنوعات
جمعرات 13 اگست 2026 18:34
مملکت میں ڈسکاؤنٹ سیزن 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ڈسکاؤنٹ سیزن 2026 کے ایک حصے کے طور پر تجارتی اداروں اور آن لائن سٹورز پر 10 لاکھ سے زیادہ رعایتی مصنوعات دستیاب ہیں۔
یاد رہے وزارتِ تجارت نے یکم اگست 2026 سے ڈسکاؤنٹ سیزن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
ایس پی اے کے مطابق وزات ضوابط اور شرائط کی پابندی کے لیے تجارتی اداروں اور آن لائن سٹورز کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔
کمرشل ادارے اور سٹورز رعایتی سیل کے لائسنس کے لیے وزارت کے مخصوص ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ای درخواست دے سکتے ہیں۔
وزارتِ نے تجارتی اداروں پر زور دیا کہ وہ سیل کی اس خصوصی مہم سے فائدہ اٹھائیں جس کے تحت تین ماہ تک رعایت دی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈسکاونٹ سیزن خاص ہے، اس سے دیگر سیزن متاثر نہیں ہوں گے، جن میں رمضان اور عیدین سیل سیزن شامل ہیں۔
واضح رہے مملکت میں تجارتی قوانین کے مطابق کوئی بھی کمرشل ادارہ یا دکاندار باقاعدہ این او سی کے بغیر ’سیل‘ کا بورڈ یا نوٹس نہیں لگا سکتا۔
