Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

مصر میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مصر کے شہر العالمین میں اپنے ترک اور مصر کے ہم منصبوں سے ملاقات کی ہے۔
مصری وزرت خارجہ نے ایک بیان میں کہا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں مصری اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے جوائنٹ پلاننگ گروپ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد مصر اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔​
ترک وزیر خارجہ نے مصر پر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر زور دیا جس پر انقرہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا ’مکہ میں تینوں ملکو ں کی جانب سے رکھی گئی یہ بنیاد درحقیقت ہمارے قائدین کی جانب سے ایک تاریخی قدم ہے۔ ہم اس معاملے پر مصر کے ساتھ ابتدا سے بات چیت اور بہت قریب سے مشاورت کرر ہے ہیں۔‘
’مصر، ان برادر ملکوں میں سے ایک ہے جس سے ہم سب سے پہلے تمام ایشوز پر مشاورت کرتے ہیں۔ چاہے وہ سکیورٹی، سیاسی یا اقتصادی معاملہ ہو۔‘
مصری وزیر خارجہ نے کہا ’جب دفاعی شعبوں میں تعاون کی بات آتی ہے۔ اس حوالے سے ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں تو یہ معمول کی بات ہے کہ اس کے لیے مصری آئین اور قانونی ذمہ داریوں کے مطابق گہرائی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔‘

 

شیئر: