Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے جبکہ اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے الگ الگ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ٹیلی فونک رابطوں کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت، مشترکہ موقف اختیار کرنے اور ایسے تمام اقدامات کی روک تھام کی اہمیت پر زوردیا گیا جو خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرسکتے ہوں۔
رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خلیج عرب اور بحرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی اور موجودہ بحران کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں۔

 

شیئر: