Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے اردن، مصر اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

عمان میں ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو عمان میں عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد محمد حسین، اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقاتیں عمان میں یروشلم اور اس کے مقدس مقامات کے تحفظ کے حوالے سے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہیں۔
سعودی اور عراقی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں خطے کی صورتحال کا جائزہ اور دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔
انہوں نے ان تمام کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا جو عراق کے مفادات، عرب اور اسلامی ملکوں کے ساتھ اس کے تعلقات کو مستحکم  کرنے میں معاون ہیں۔
اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عراقی سر زمین اور وسائل کو اس کے پڑوسیوں کے خلاف جارحیت کے ٹول کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ خطے کے تمام ملکوں اور لوگوں کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کیا جائے۔

اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے علاقائی ڈیولپمنٹ خاص طور پر مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان  تعاون کے شعبوں کا جائزہ، خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

 

شیئر: