Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں سعودی عرب کی پہلی خاتون قونصل جنرل

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے سامنے عہدے کا حلف اٹھایا( فوٹو: ایس پی اے)
 امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں سعودی عرب کی پہلی خاتون قونصل جنرل کا تقرر کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نئی قونصل جنرل وفا بنت عبداللہ المرزوقی نے اتوار کو وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے سامنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
اس کے ساتھ عراق کے شہر اربیل میں نئے قونصل جنرل ڈاکٹر سلطان بن فرج آل نافل نے ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں عہدے کا حلف اٹھایا۔
نئے قونصل جنرل نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنے دین، اپنے بادشاہ اور وطن کے ساتھ مخلص رہیں گے۔ ریاست کا کوئی راز فاش نہیں کریں گے۔ ریاستی مفادات اور قوانین کا اندرون اور بیرون ملک تحفظ اور اپنا فرض سچائی، ایماندار اور اخلاص سے انجام دیں گے۔‘
سعودی وژن 2030 کے حصے کے طور پر مملکت میں مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 سعودی عرب کی خواتین اب بطور سفیر، بین الاقوامی تنظیموں کی سربراہان، غیر ملکی مشنوں اور وفود کی رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

 

شیئر: