Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ میں سعودی خاتون سفیر ایناس الشھوان نے اسناد سفارت پیش کر دیں

متعدد علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں سعودی عرب کی نمائندگی کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
پولینڈ میں سعودی عرب کی خاتون سفیر ایناس الشھوان نے پولش صدر کارول ناوروکی کو اسناد سفارت پیش کردیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کا جائزہ اور مشترکہ مفادات کی سپورٹ میں مشترکہ کام میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایناس الشھوان سویڈن اور آئس لینڈ میں بھی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
ایناس الشھوان نے آسٹریلیا سے انٹرنیشنل ریلیشن میں ماسڑ کی ڈگری حاصل کی اور 2007 میں وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کئی عہدوں پر کام کیا۔
وہ نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی برائے سیاسی امور سمیت کئی دوسرے عہدوں‌ پر کام کر چکی ہیں۔ وزارت خارجہ میں سیاسی اور اقتصادی امور کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔
وہ وزارت خارجہ کے 2017 میں شروع کیے جانے والے فیوچر لیڈرز پروگرام کے پہلے بیج کی گریجویٹ ہیں۔
انہوں نے ہاورڈ یونیورسٹی سے ایمرجنگ لیڈر شپ پروگرام کا بھی ڈپلومہ حاصل کررکھا ہے۔

 ایناس الشھوان سعودی عرب کی چوتھی خاتون سفیر ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں سعودی عرب کی نمائندگی کی  وزارت خارجہ کے مختلف شعبوں میں لیکچرز اور ورکشاپس میں بھی حصہ لیا۔
یاد رہے ایناس الشھوان سعودی عرب کی چوتھی خاتون سفیر ہیں۔ اس سے قبل شہزادی ریما بنت بندرکو امریکہ جبکہ آمال یحیی المعلمی کو ناروے میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ 

اب سفارتکاری کے میدان میں بھی خواتین کو آگے لایا جا رہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ھیفا بنت عبداالرحمن الجدیع و یورپی یونین کے لیے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا۔
ماضی قریب تک سعودی عرب میں سفارتکاری کا میدان مردوں کے لیے خاص تھا۔ اب سفارتکاری میں بھی خواتین کو آگے لایا جا رہا ہے۔

 

شیئر: