Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سمیت کئی ملکوں میں نئے سعودی سفیروں کا تقرر، ولی عہد کے سامنے حلف اٹھا لیا

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے متعدد دوست اور برادر ملکوں میں تعینات نئے سعودی سفیروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نئے سفیروں نے منگل کو جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ان میں پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے سعودی سفیر راجح بن طامی البقمی، سویڈن میں سفیر اور آئس لینڈ میں غیر مقیم خاتون سفیر اسیل بنت سلطان الشھیل شامل ہیں۔
 دیگر نئے سفیروں میں ڈاکٹر ترکی بن محمد القحطانی (سینیگال کے لیے سفیر، جمہوریہ گنی، گیمبیا اور کیپ ورد میں غیر مقیم سفیر)، غازی بن رافع العنزی (شام)، بدر بن سعود الطریفی (کولمبیا میں سفیر اور پانامہ میں غیر مقیم سفیر)، عبدالرحمن بن قلیل الخدیدی (بیلجیئم میں سفیر اور لکسمبرگ میں غیر مقیم سفیر)، احمد عمر المحائیلی ( نائیجر) اور محمد بن راشد الحدیثی (لیتھوانیا) شامل ہیں۔

 

شیئر: