ریاض میں نئے سفیروں کا خیرمقدم ، سبکدوش سفرا کے لیے الوداعیہ
جمعرات 29 جنوری 2026 18:44
یہ اجتماع سفارتی کور کے درمیان تعاون کے جذبے کا اظہار ہے ( فوٹو:عرب نیوز)
ریاض میں سفارتی کمیونٹی نے ایک خصوصی تقریب میں پرتگال اور تھائی لینڈ کے سبکدوش ہونے والے سفیروں کو الوداع اور کئی نئے سفرا کا خیرمقدم کیا۔
عرب نیوز کے مطابق دارارلحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کور کے ڈین ضیا الدین بامخرمہ نے بتایا خصوصی تقریب ان کی رہائش پر ہوئی جس میں پرتگال کے سفیر نونو میتھاس اور تھائی لینڈ کے سفیر ڈارم بوونتھم کا الوداع کیا گیا۔

ضیا الدین بامخرمہ نے انہیں یادگاری تحائف پیش کیے، ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پرتگال کے سفیر نونو میتھاس نے ان کی غیر معمولی قیادت، رہنمائی اور اس طرح کی پرجوش اور یادگار تقاریب کےلیےضیا الدین بامخرمہ کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں پانامہ، گیمبیا، کومو روس، آسٹریلیا، لبنان اورمیانمار کے نئے سفیروں کا خیرمقدم کیا گیا۔
ڈپلومیٹک کور کے ڈین کا کہنا تھا’ یہ اجتماع سفارتی کور کے ارکان کے درمیان تعاون کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ان کے سفارتی مشنوں کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔‘
