Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: یمن سے مزید ایک ہزار 836 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا گیا

دھماکہ خیز مواد کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 836 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 792 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 25 اینٹی ٹینک، 13 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور 6 دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹانے کی کارروائیاں مارب، عدن، الجوف، شبوہ، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں کی گئی ہیں۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 87 ہزار 506 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔

مسام پروجیکٹ کے تحت بارودی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید آلات فراہم کیے جاتے ہیں، دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہونے والے یمنیوں کی مدد بھی کی جاتی ہے۔

 

شیئر: