مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کے آئندہ نو ستمبر کو ہونے والے ’سرپرائز اینڈ شائن‘ ایونٹ کا لوگو ’آئی فون 18 پرو‘ کے دو ممکنہ نئے فیچرز کی جانب اشارہ دے رہا ہے۔
’ایپل انسائڈر‘ کے مطابق لوگو ظاہر کرتا ہے کہ موبائل فون میں نئے رنگ اور کیمرہ سسٹم میں بڑی تبدیلی شامل ہو سکتی ہے۔
ایپل کے شائقین اکثر کمپنی کے ایونٹس کے دعوت ناموں اور گرافکس میں آنے والی مصنوعات کے حوالے سے اشارے تلاش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
رواں برس ایپل کی نئی آئی فون 18 سیریز کتنی مہنگی ہو سکتی ہے؟Node ID: 907178
-
ایپل کے نئے آئی فون 18 سیریز کے پری آرڈرز کب شروع ہوں گے؟Node ID: 907566
اس بار ’بلومبرگ‘ کے مارک گورمین نے بھی ایونٹ کے لوگو کو دیکھتے ہوئے ممکنہ فیچرز کے بارے میں قیاس آرائی کی ہے۔
مارک گورمین کے مطابق ’ایپل کے لوگو کے پیچھے نظر آنے والی چمک ممکنہ طور پر ’آئی فون 18 پرو میکس‘ میں مکینیکل اپرچر کی جانب اشارہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق ’ایپل آئی فون 18 پرو‘ ماڈلز میں پہلی بار ویری ایبل اپرچر کیمرہ متعارف کروا سکتا ہے، تاہم چین سے سامنے آنے والی ایک حالیہ لیک کے مطابق یہ فیچر صرف بڑے ’آئی فون 18 پرو میکس‘ تک محدود ہو سکتا ہے۔
ویری ایبل اپرچر کی مدد سے صارفین ممکنہ طور پر کیمرے کے اپرچر کو تبدیل کر سکیں گے، جیسا کہ ڈی ایس ایل آر کیمروں میں ہوتا ہے۔ اس فیچر سے ڈیپتھ آف فیلڈ، روشنی اور فوکس پر زیادہ کنٹرول حاصل کیا جا سکے گا تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ ایپل اسے مکمل طور پر دستی یا خودکار انداز میں متعارف کروائے گا۔
What I am seeing:
- Shining light = mechanical aperture on the iPhone 18 Pro Max
- Sky Blue color = Possible new iPhone 18 Pro color. https://t.co/MHQ21LmT9U— Mark Gurman (@markgurman) August 26, 2026












