Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں کنگ فہد پارک واک وے معیارِ زندگی بہتر بنانے میں معاون

واک وے دو ہزار 660 میٹر طویل اور 10 میٹر چوڑا راستہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
نجران میں کنگ فہد پارک کا واک وے ریجن کے نمایاں مقامات میں سے ایک ہے جو رہائشیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر علاقوں سے آنے والوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
یہ واک وے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور صحت عامہ کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کنگ فہد پارک واک وے دو ہزار 660 میٹر طویل اور 10 میٹر چوڑا راستہ ہے۔ یہاں اچھی طرح ڈیزائن کیے گئے واکنگ ٹریکس کے علاوہ سائیکلنگ کے لیے مخصوص لین اور ورزش کے لیے مختلف آلات بھی موجود ہیں۔
 درختوں، گلاب، موسمی پودوں اور سبزہ زاروں سے گھرا ہوا یہ واک وے ایک قدرتی اور پرکشش ماحول فراہم کرتا ہے جو جسمانی سرگرمیوں کے لیے موزوں ہے۔
پارک کا قدرتی ماحول اور گھنے پودے فطرت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو یکجا کرتے ہیں اور اسے یہاں آنے والوں کا پسندیدہ مقام بناتے ہیں۔
یہ مقام فیملیز کو بھی متوجہ کرتا ہے جو قدرتی ماحول کے درمیان سپورٹس اور تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے یہاں راحت اور سکون محسوس کرتے ہیں۔

نجران میونسپلٹی اس واک وے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جو علاقے کے نمایاں سپورٹس اور تفریحی مقامات میں سے ایک ہے۔ مسلسل دیکھ بھال، صفائی اور سہولتوں میں اضافے کے ذریعے یہاں پیدل چلنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

 

شیئر: