الناصف واک وے: الباحہ میں معیارِ زندگی کے فروغ کے لیے ایک پُرجوش تفریحی مقام
واک وے 10 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن میں دلکش سرسبز مقامات، خوبصورت پارک اور واک ویز سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں جو معیار زندگی کو بڑھا رہے ہیں۔
الناصف واک وے رہائشیوں اور وزیٹرز کے لیے منفرد تفریحی مقام ہے جہاں سپورٹس اور تفریحی سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج موجود ہے جو مثالی ماحول فراہم کرنے کے لیے الباحہ میونسپلی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
واک وے 10 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور تقریباً ایک ہزار 600 میٹر تک طویل ہے جو پیدل چلنے اور مختلف جسمانی سرگرمیوں کے لیے وسیع جگہ فراہم کرتا ہے۔
یہاں چار ہزار 500 مربع میٹر پر سبز مقامات، درخت اور وزیٹرز کے لیے مخصوص بیٹھنے کی جگہیں بھی موجود ہیں۔
یہ مراکز ایسے خیر مقدمی کھلے مقامات تخلیق کرتے ہیں جو تفریحی اور ماحولیاتی عناصر کو یکجا کرتے ہیں جس سے شہری منظر نامہ بھی نکھر جاتا ہے۔

یاد رہے کہ الباحہ ریجن سعودی وژن 2030 کے تحت آنے والے آٹھ سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں پورا سال عموماً اور موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران خصوصاً بہت بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
