Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف میں بادام فیسٹیول: کاشتکاروں کو با اِختیار بنانے کی ایک منفرد کاوش

مقامی کاشتکاروں اورعلاقے کے زرعی ورثے کو اجاگر کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے قطیف میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی برانچ کے تحت قطیف بادام فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا جو تین دن جاری رہے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایونٹ میں مقامی کاشتکاروں اور علاقے کے زرعی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔
فیسٹیول میں 20 سے زیادہ پویلین میں تازہ بادام اور اس سے بنی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔ 
یہ ایونٹ مقامی کاشتکاروں کو با اِختیار بنانے اور فصل کی اقتصادی ویلیو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری اور مارکیٹنگ کے راستے بھی کھولتا ہے۔
یاد رہے قطیف کمشنری بادام کے درختوں کی کثرت کے لیے مشہور ہے۔ یہاں بادام کے درخت باغات اور گھروں کے علاوہ سڑکوں کے کنارے بھی لگے ہوئے ہیں۔

 قطیف کے بادام اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے خریداروں میں مقبول ہیں۔ بادام کے سیزن میں مختلف اقسام اور رنگ خاص طور پر سرخ، سبز، پیلا اور بنفشی نمایاں ہوتے ہیں۔
اس علاقے کا گرم اور مرطوب موسم بادام کو جلد پکنے میں مدد کے ساتھ مخصوص معیار اور ذائقہ فراہم کرتا ہے۔ 

 

شیئر: