Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف میں بادام کی مختلف اقسام: سرخ، سبز اور پیلا رنگ نمایاں

قطیف کے بادام منفرد ذائقے کی وجہ سے خریداروں میں مقبول ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قطیف کمشنری بادام کے درختوں کی کثرت کے لیے مشہور ہے۔ یہاں بادام کے درخت باغات اور گھروں کے علاوہ سڑکوں کے کنارے بھی لگے ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق قطیف کے بادام اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے خریداروں میں مقبول ہیں۔ کاشتکار سیزن کے دوران مارکیٹوں، پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں میں اسے فروخت کر رہے ہیں۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے بادام کے سیزن میں مختلف اقسام اور رنگ خاص طور پر سرخ، سبز، پیلا اور بنفشی نمایاں ہوتے ہیں۔
اس علاقے کا گرم اور مرطوب موسم بادام کو جلد پکنے میں مدد کے ساتھ مخصوص معیار اور ذائقہ دیتا ہے۔ 
اس وقت مارکیٹ میں بحرینی، اماراتی اور انڈین بادام سمیت کئی اقسام دستیاب ہیں۔
ریجن میں بادام کے درختوں کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان میں الحبان الاصفر (زرد حبان) بھی شامل ہے۔ تاہم، الحبان بادام سب سے زیادہ مشہور ہے، جو سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ درخت پر پکنے کے بعد تقریباً تین ہفتوں تک رہتا ہے۔

شیئر: