Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل چیریٹی ڈے: سعودی عرب انسانی امداد فراہم کرنے والے ملکوں میں سرفہرست

175 ملکوں میں 145 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبے مکمل کیے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے 5 ستمبر کو انٹرنیشنل ڈے آف چیریٹی کے موقع پر 175 ملکوں میں 145 ارب ڈالر سے زائد کے 9 ہزار 30 انسانی، ترقیاتی اور چیریٹی منصوبوں کے لیے بین الاقوامی انسانی امداد کو اجاگر کیا ہے۔ 
اقوم متحدہ کی مالیاتی ٹریکنگ سروس کے مطابق مملکت 2025 میں انسانی امداد فراہم کرنے والوں ملکوں میں عالمی سطح پر دوسرے اور عرب دنیا میں سرفہرست ہے۔
 کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر 2015 میں شاہی احکامات پر قائم کی گیا یہ بین الاقوامی امداد کی فراہمی کے لیے مملکت کا بازو ہے۔
سعودی امدادی ایجنسی نے اپنے قیام کے بعد سے 113 ملکوں میں 4 ہزار 457 امدادی منصوبے مکمل کیے جس کی مالیت 8 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کے کاموں کو بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا۔ اس میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عرب لیگ کا فیملی اینڈ چائلڈ فرینڈلی انسٹی ٹیوشنز ایوارڈ 2025 اور نیشنل کونسل آن یوایس،عرب ریلیشنز گلوبل سے ہیومیٹیرین اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہے جو سعودی وژن 2030 کی گوبل ہیومینٹیرین لیڈر شپ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

شیئر: