شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے پاکستان میں نئے سعودی سفیر کی ملاقات
پاکستان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیر اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ سے پاکستان میں نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع بن طامی البقمی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں انسانی ہمدردی اور انسانی امور سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ پاکستان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے اعلی پروفیشنل معیارات، اس کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں اور پروگراموں کی تعریف کی جو دنیا کے تمام حصوں تک پہنچ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے نواف بن سعید المالکی کی جگہ ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔
راجح بن طامی البقمی نے برونیل یونیورسٹی لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
