Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اور سعودی وزراء خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ، استنبول میں منعقدہ اجلاس پر تبادلہ خیال

پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دفترِ خارجہ کے مطابق ’دونوں وزراء خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتِ حال سمیت کثیر الجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار اور فیصل بن فرحان نے استنبول میں منعقدہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تزویراتی اور دفاعی کمیٹی کے اجلاس پر بھی بات چیت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’فریقین نے کمیٹی میں طے پانے والے امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔‘

شیئر: