سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزۃ اور موجودہ بحران کے حوالے سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بحران سے نکلنے، مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں پر بات کی گئی۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور فیصل بن فرحان نے استنبول میں منعقدہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تزویراتی اور دفاعی کمیٹی کے اجلاس پر بھی بات چیت کی۔
