Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ کی مکہ آمد، سعودی خدمات کے معترف

گروپ میں 23 افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے 250 افراد شامل ہیں (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
 ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے تیسرے گروپ میں شامل شاہی مہمان مدینے سے عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے مکہ آمد پر خیرمقدم کیا، وزارت نے مہمانوں کے لیے خدمات اور انتظامات کا ایک جامع نظام فراہم کیا ہے۔
شاہی مہمانوں نے سعودی قیادت کی جانب سے دیکھ بھال، توجہ اور خدمات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا، زائرین کے لیے شاندار خدمات، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے جاری منصوبوں اور کامیابیوں کی تعریف کی۔
 مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کے ساتھ  مہمانوں کے پروگرام میں مسجد الحرام کے اماموں سے ملاقات، کنگ عبدالعزیز فیکٹری (کسوہ)، غار حرا کلچرل ڈسٹرکٹ اور دیگر مقامات کا دورہ شامل ہے۔
 ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق تیسرے گروپ میں 23 افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے 250 افراد شامل ہیں۔
ان ممالک میں مصر، مراکش، تیونس، الجزائر، سینیگال، گنی، کیمرون، نائیجیریا، گھانا، نائیجر، ایتھوپیا، روانڈا، موریطانیہ، آئیوری کوسٹ، برکینا فاسو، چاڈ، تنزانیہ، جنوبی افریقہ، زیمبیا، نمیبیا، انگولا اور مالی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ذاتی خرچ پر مختلف ملکوں سے ایک ہزار افراد کو عمرہ کرانے کی منظوری دی ہے۔
یہ دورہ، وزارت اسلامی امور کے ثقافتی اور تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد مہمانوں کے تجربات کو بہتر بنانا اور انہیں یہ دکھانا ہے کہ مملکت مقدس مساجد اور اسلامی و تاریخی مقامات کی دیکھ بھال پر کس قدر توجہ دے رہی ہے۔

 

شیئر: