Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امالا اور بحیرہ احمر کے جزیرے شوری کو جوڑنے کے لیے یاٹ نیٹ ورک

ریڈ سی گلوبل نے بتایا اس سال موسم سرما سے اس کا آغاز ہوگا ( فوٹو: احبار 24)
ریڈ سی گلوبل نے مملکت میں بحیرہ احمر کے ساحل پر ایک نیا مرینا اور یاٹ کلب آپریٹر ’یاٹ نیٹ ورک‘ کا آغاز کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اس کا آغاز اس موسم سرما سے ہوگا جبکہ 2027 میں مزید مرینا اور انکریج شامل ہوں گے۔
اس کا مقصد سمندری تفریح کو منظم بنانا، لانچوں کے مالکان، سیاحوں اور عملے کو ساحل کے مختلف مقامات کے حوالے سے جامع سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ریڈ سی گلوبل نے بتایا موسم سرما 2026 سے مملکت کے شمال مغربی ساحل پر نجی اور چارٹر بوٹس امالا سے بحیرہ احمر کے جزیرے شوری تک ایک ہی معاہدے کے تحت 278 مقامات سے استفادہ کرسکیں گی۔
امالا یاٹ کلب کے مرینا بیچ میں 119 جبکہ جزیرہ شوری کے مرینا میں 159 مقامات پر بوٹس کو لنگر انداز ہونے کے لیے مقامات فراہم کیے جائیں گے۔

دونوں مقامات پر موجود پلیٹ فارمز پر 120 میٹر تک لمبی بوٹس کو پارک کرنے کی سہولت ہو گی جبکہ سال 2027 کے دوران مزید پلیٹ فارمز اور مقامات کا اضافہ کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق نیٹ ورک کے آپریشنل معیار سعودی ریڈ سی اتھارٹی کے ضوابط اور امالا میں قائم ’کوالیوم میرین لائف سینٹر‘ کی ماحولیاتی تحفظ کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہیں۔

 

شیئر: