قصیم میں ہارٹ ایسوسی ایشن کانفرنس، دل کی صحت کے فروغ کے لیے اقدامات
جمعرات 1 اکتوبر 2026 7:58
کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور طبی عملہ شرکت کر رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
قصیم ریجن کے نائب گورنر شہزادہ فہد بن سعد بن فیصل بن سعد نے عالمی یومِ قلب کے موقع پر ہارٹ ایسوسی ایشن کانفرنس کا افتتاح کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کانفرنس میں سائنسی اور عوامی آگاہی پر مبنی مختلف پروگرام شامل ہے جس میں سائنٹیفک سیشنز، لیکچرز اور ورکشاپس شامل ہیں۔ ان کا مقصد دل کی صحت کے حوالے سے آگاہی بڑھانا اور ماہرین اور عوام کے درمیان بامعنی رابطے کو فروغ دینا ہے۔
کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور طبی عملہ شرکت کر رہا ہے جن میں ماہرینِ امراضِ قلب، فیملی میڈیسن ڈاکٹرز، نرسیں، فارماسسٹ اور دیگر طبی شعبوں کے ماہرین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں، دوا ساز کمپنیوں، انشورنس اداروں اور صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
تقریب میں عام شہریوں، مریضوں اور ان کے اہل خانہ سمیت دل کی صحت کے فروغ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔