Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کا رابطہ، سٹریٹیجک دفاعی شراکت داری کا جائزہ

خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر بات کی گئی( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کو امریکی ہم منصب پیٹ ہیگسیتھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی، امریکی سٹریٹیجک دفاعی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔ 
خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ملکوں کی کوششوں میں ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے باہمی دلچسپی کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات کی۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر دفاع سے فرانس کی مسلح افواج کی وزیر کیتھرین واٹرن نے بھی ٹیلی فون پر بات کی ہے۔
رابطے کے دوران دفاعی شعبے میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دو طرفہ امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
خطے کو درپیش چیلنجز اور اس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
یہ رابطے ایسے وقت ہوئے ہیں جب علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے مملکت کو نشانہ بنانے والے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

شیئر: