Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹانی غاریں اور تنگ راستے: تبوک کا مغربی علاقہ مہم جوئی کے شوقین افراد کی پسندیدہ منزل

تبوک شہر کی مغربی سمت والا چٹانی علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ یہاں واقع پہاڑ اپنی دلکش جغرافیائی ساخت کے بعد مہم جو اور فطرت کے شوقین افراد کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس علاقے میں نہ صرف بلند و بالا چٹانی تشکیلیں، چوٹیاں اور پہاڑی سلسلے موجود ہیں بلکہ گہری چٹانی دراڑیں، غاریں اور تنگ راستے بھی موجود ہیں۔
یہاں کے پہاڑوں میں بعض مقامات پر کئی راستوں کے دہانے قدرتی دروازوں کی مانند دکھائی دیتے ہیں جبکہ بعض غار چٹانوں کی گہرائیوں تک پھیلے ہوئے ہیں جو سیاحوں کو مہم جوئی کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
موسم خوشگوار ہوتے ہی یہ مقامات صحرائی کیمپنگ اور مہم جوئی کے شوقین افراد کی پسندیدہ منزل بن جاتے ہیں۔ پرسکون فطری ماحول، کھلے میدان اور منفرد چٹانی تشکیلیں فوٹو گرافی اور فطری مناظر سے لطف اندوز ہونے والوں کے کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔

تبوک ریجن کے پہاڑی راستے اور متنوع جغرافیائی ساخت خطے کے قدرتی حسن اور سیاحتی امکانات کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں جہاں وزیٹرز حیرت انگیز مناظر اور قدرتی ماحول کے امتزاج سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک یادگار تجربے سے گزرتے ہیں۔
یہ قدرتی ماحول تبوک ریجن میں سیاحت کے وسیع تر امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔

 

شیئر: