Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: یمن میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 291 دھماکہ خیز ڈیوائسز کلیئر

اب تک 5 لاکھ 96 ہزار بارودی سرنگوں کو ہٹایا جا چکا ہے۔ ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ مسام)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 291 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 253 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 26 اینٹی ٹینک،  10 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور دو دیسی ساختہ ڈیوائسز شامل ہیں۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جوعام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیاں مارب، عدن، الجوف، شبوہ، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں کی گئی ہیں۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک 5 لاکھ 96 ہزار بارودی سرنگوں کو ہٹایا جا چکا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔

سعودی عرب مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد سویلین سیفٹی کو بڑھانا، یمنی عوام کو محفوظ اور با وقار زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔

 

شیئر: