Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ نے یمن سے مزید 555 بارودی سرنگیں ہٹا دیں

مسام پروجیکٹ کے ارکان نے یمن کے مشرقی گورنریٹ المھرہ میں کارروائی کی( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے یمن کے مشرقی گورنریٹ المھرہ سے 555 بارودی سرنگوں اور جنگی باقیات کو تلف کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں 429 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 126 مختلف پروجیکٹائل شامل ہیں۔
 مسام کی سپیشل ٹاسک ٹیم نے حات ڈسٹرکٹ میں یہ کارروائی ایگزیکٹیو مائن ایکشن سینٹر کی المکلا برانچ کے تعاون سے کی ہے۔
یہ آپریشن یمنی علاقے کو بارودی سرنگ اور جنگ کی باقیات سے دھماکہ خیز مواد سے صاف کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے جو شہریوں کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔
 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 88 ہزار سے زائد مائنز، پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز کو تلف کیا جا چکا ہے۔
اس پروجیکٹ کے تحت 85 ملین مربع میٹر سے زائد اراصی کو بھی صاف کیا گیا ہے۔
سعودی امدادی ایجنسی کے تحت یہ پروجیکٹ مقامی ڈیمائننگ انجینیئرز کو تربیت، جدید ڈیوائسز کی فراہمی اور دھماکہ خیز ڈیوائسز سے زخمی ہونے والے یمنیوں کی مدد بھی کرتا ہے۔

یاد رہے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔

 

شیئر: