Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: یمن میں مزید ایک ہزار 256 دھماکہ خیز ڈیوائسز صاف

5 لاکھ 94 ہزار 594 بارودی سرنگوں کو ہٹایا جا چکا ہے۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 256 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 201 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 41 اینٹی ٹینک اور 14 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں شامل ہیں۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جوعام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیاں مارب، عدن، الجوف، شبوہ، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں کی گئی ہیں۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 594 بارودی سرنگوں کو ہٹایا جا چکا ہے۔

پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔
سعودی عرب مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد سویلین سیفٹی کو بڑھانا، یمنی عوام کو محفوظ اور با وقار زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔

 

شیئر: