Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو سرکاری دورے کے دوران واشنگٹن میں سینیٹ کی  انٹیلی جنس کمیٹی سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ٹام کاٹن سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں حالیہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال، متعلقہ شعبوں میں امریکی، سعودی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزدہ فیصل بن فرحان نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر راجر وکر اور کمیٹی کے سینیئر رکن سینیٹر جیک ریڈ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں کوآرڈینیشن اور تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ملاقات میں امریکہ میں سعودی  سفیر ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر خارجہ کے  مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ معصب بن محمد الفرحان، وزیر خارجہ کی مشیر اور نمائندہ خصوصی برائے شعبہ مذاکرات و بحالی امن منال رضوان نے بھی شرکت کی۔

گزشتہ روزسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی۔
 ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات، علاقائی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ یمن کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

 

شیئر: