Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں سعودی روایات، فنون، دستکاری اور ثقافتی شناخت اجاگر

ہیریٹیج ڈسٹرکٹ (حی التراث) کے عنوان سے دو روزہ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
قصیم ریجن میں عنیزہ ٹورازم کو آپریٹو سوسائٹی نے غیرمادی ثقافتی ورثے کے عالمی دن کے موقع پر ’جادہ النخیل‘ میں ہیریٹیج ڈسٹرکٹ (حی التراث) کے عنوان سے دو روزہ ایونٹ کا انعقاد کیا۔
ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ میں مملکت کی روایات، فنون، دستکاری اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں سات مختلف کارنرز قائم کیے گئے جن میں دستکاری، فالکنری، لوک فنون، معروف مصنف عبداللہ بن خمیس کے شاہکار، دستکاری، عربی خطاطی شامل ہیں۔
خصوصی نمائش کے ذریعے وزیٹرز کو مملکت کے ثقافتی ورثے اور طرز زندگی کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
عنیزہ ٹورازم کو آپریٹو سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بندر الجنینی نے بتایا اس ایونٹ کا مقصد روایتی فنون، دستکاری، علاقائی بولیوں و لہجوں سے لوگوں کو متعارف کرانے کے ساتھ اسے نئی نسل تک پہنچانا بھی ہے۔

ایونٹ میں سعودی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا جن میں فالکنری، سعودی کافی، روایتی مجالس، عربی خطاطی اور لوک فنون شامل تھے۔
مختلف پویلین وزیٹرز کو مملکت کے ثقافتی ورثے اور زندگی کے روایتی طریقوں کو تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

 
 سوسائٹی کی پبلک ریلیشنز اور میڈیا آفیسر خلود المیزانی نے ثقافتی روایات اونٹوں کے لیے گائے جانے والے لوک گیت، فالکنری، سعودی کافی بنانے کے طریقے اور لوک فنون کو محفوظ بنانے کے حوالے سے خاندانوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کو ان ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں۔
فالکنری کارنر کے نگران نے بتایا یہاں گیارہ فالکن اور آٹھ فالکنری سے وابستہ افراد موجود ہیں۔ قدیم ورثے کو زندہ رکھنے اور اس کی ترقی کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

 ماضی میں استعمال ہونے والے روایتی آلات کے ساتھ جدید ڈیوائسز کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔ وزیٹرز کو فالکن اور ان کی نگہداشت کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں۔
یہ اقدام غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ، ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانے، روایتی علوم اور مہارتوں کو آئندہ نسل تک محفوظ رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

 

 

شیئر: