Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے نئے سفیر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

پاکستان میں سعودی عرب کے نومنتخب سفیر ڈاکٹر راجح تمی البقمی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور سٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے سعودی سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا دورِ سفارت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور سٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔

 

شیئر: