Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی ٹرائی سیریز: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف

کھیل کے آغاز میں پاکستانی اوپنرز کے قدم لڑکھڑا گئے (فوٹو: اے ایف پی)
راولپنڈی میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو303 رنز کا ہدف دیا ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کھیل کے آغاز میں پاکستانی اوپنرز کے قدم لڑکھڑا گئے۔ فخز زمان پہلی ہی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر گس ایٹکنسن کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، جبکہ صائم ایوب آٹھ رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 59 رنز گری جب بابر اعظم 34 رنز بنا کر وِل جیکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سعد بیگ نے 54 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس کے بعد وہ ایٹکنسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
سلمان آغا کریز پر قدم جما بھی نہ پائے تھے اور صرف 16 رنا ہی بنائے تھے کہ انہیں عادل راشد نے پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
حسن نواز اور عرفات منہاس کی کارکردگی بہتر رہی۔ حسن نواز نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے جس کے بعد وہ اورٹن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ عرفات منہاس نے نو چوکے لگا کر مجموعی طور 59 رنز بنائے اور سونی بیکر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
فہیم اشرف نے 39، شاہین شاہ آفریدی 10 اور نسیم شاہ نے صرف ایک رن بنایا۔
انگلینڈ کی بولنگ:
سونی بیکر نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گس ایٹکنسن نے دو اور سیم کرن، وِل جیکس، جیمی اورٹن، عادل راشد نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان الیون:
پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
انگلینڈ الیون:
بین ڈک، ٹام بینٹن، جو روٹ، ہیری بروک، جارڈن کاکس، سیم کرن، وِل جیکس، جیمی اورٹن، گس ایٹکنسن، عادل راشد اور سونی بیکر شامل ہیں۔

شیئر: