Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی ٹرائی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سعد بیگ کا ڈیبیو

میچ کے لیے پاکستان کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
راولپنڈی میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اتوار کو میچ کے آغاز پر پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اس میچ کے ذریعے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ پاکستان کی جانب سے اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔
شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث باہر
پاکستانی ٹیم کو میچ سے قبل اس وقت بڑا دھچکا لگا جب لیگ سپنرز شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث سیریز کے اس افتتاحی مقابلے سے باہر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑی اس وقت ٹیم کے میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی صحت یابی کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ میچوں میں ان کی دستیابی ان کی صحت میں بہتری سے مشروط ہو گی۔
میچ کے لیے پاکستان کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔
سری لنکا پلیئنگ الیون: کوشال مینڈس (کپتان)، اویشکا فرنینڈو، کمنڈو مینڈس، ساہان آرچیگے، ہوون رتنائیکے، جینتھ لینگے، داسن شاناکا، سچندو کولمبیگے، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشانکا اور ایشان ملنگا۔

 

شیئر: