ایشین پیرا گیمز: سعودی ٹیم نے ریکارڈ گولڈ اور چھ چاندی کے تمغے جیت لیے
سعودی کھلاڑیوں نے ایتھلیٹکس، تیراکی، سائیکلنگ، بوچا، تائیکوانڈو اور بیڈمنٹن میں بھی حصہ لیا (فوٹو: ایشین پیرا اولمپک کمیٹی)
سعودی پیرالمپک ٹیم نے جاپان میں 24 اکتوبر تک جاری رہنے والے پانچویں ایشین پیرا گیمز، آئچی ناگویا 2026 میں ایک گولڈ اور چھ سلور میڈل سمیت کل سات تمغے جیت لیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق گولڈ میڈل ایتھلیٹکس کے 400 میٹر ٹی20 مقابلے میں آیا، جہاں ایک نیا گیمز ریکارڈ قائم کیا گیا۔ ایتھلیٹکس میں شارٹ پٹ، لانگ جمپ اور 100 میٹر کے مقابلوں میں چار سلور میڈل حاصل کیے گئے جبکہ پیرا ٹیبل ٹینس سنگلز میں دو مزید سلور میڈل ملے۔
سعودی کھلاڑیوں نے ایتھلیٹکس، تیراکی، سائیکلنگ، بوچا، تائیکوانڈو اور بیڈمنٹن میں بھی مقابلہ کیا جہاں انہوں نے بہترین نتائج حاصل کیے اور متعدد مقابلوں میں بہترین ریکارڈ قائم کیے۔
معذور کھلاڑیوں کے لیے خدمات کو بہتر بنانے اور کھیلوں کے تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کے لیے اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔ سعودی کھلاڑی کل ایتھلیٹکس، سائیکلنگ، تیراکی اور پیرا ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں حصہ لینا جاری رکھیں گے۔
