Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 میں 150 دن باقی

گرین فالکنز اپنی مہم کا آغاز ریاض میں فلسطین کے خلاف میچ سے کرے گی (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب اے ایف سی ایشین کپ 2027 کی میزبانی کے سفر میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور اس ٹورنامنٹ کے 19ویں ایڈیشن کے شروع ہونے میں اب صرف 150 دن باقی رہ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ مقابلہ پہلی مرتبہ سات جنوری سے پانچ فروری 2027 تک سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 24 قومی ٹیمیں حصہ لیں گی جو 30 دنوں کے دوران 51 میچوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی اور ان میچوں کی میزبانی ریاض، جدہ اور الخبر کریں گے۔
اس بار ٹورنامنٹ میں براعظم کی بہترین ٹیموں کے ساتھ ساتھ وہ ٹیمیں بھی شامل ہوں گی جنہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تھی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل ڈرا مئی میں درعیہ کے تاریخی علاقے الطریف میں منعقد ہوا تھا جس میں سعودی عرب کی ٹیم کو کویت، عمان اور فلسطین کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا۔
گرین فالکنز اپنی مہم کا آغاز ریاض میں فلسطین کے خلاف میچ سے کرے گی۔ سعودی عرب 1984، 1988 اور 1996 میں یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اب چوتھے ایشیائی ٹائٹل کی تلاش میں ہے۔
اس کے علاوہ اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے رضاکارانہ پروگرام کے امیدواروں کے ذاتی انٹرویوز کا پہلا مرحلہ گرشتہ ہفتے الشرقیہ ریجن میں شروع ہو چکا ہے۔ الخبر میں تین ہزار سے زائد انٹرویوز کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ بعد میں ریاض اور جدہ میں بھی جاری رہے گا۔
 

 

شیئر: