Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز 2026 فائنل، انڈیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف

ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
اتوار کو کھیلے جا رہے فائنل میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 
انڈیا کی جانب سے ابھیشک شرما نے شاندار بلے بازی کی اور 28 گیندیں کھیل کر 61 رنز بنائے جن میں چھ چھکے بھی شامل تھے۔ سنجو سیمسن کامیاب نہ ہو سکے اور صرف دو رنز بنا کر احمد دانیال کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے جس کے بعد انڈین بلے بازوں نے تیز رفتاری سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
مڈل آرڈر بیٹنگ میں شریاس آئر 21 اور اشان کشن 20 رنز بنا سکے۔ شیوم ڈوبے نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور صرف 15 گیندوں پر 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ تلک ورما صرف 22 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے اور کھیل کا پانسہ بدلنے میں کامیاب رہے اور یوں انڈیا مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کرنے میں کامیاب رہا۔
انڈیا نے پاور پلے میں دو وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے اور پاکستانی گیند باز بے بس نظر آئے جس کے بعد مڈل آوورز میں پاکستان بولرز نے بہتر کھیل پیش کیا اور انڈین بلے باز تین وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز ہی بنا سکے جب کہ فائنل اوورز میں انڈین بلے بازوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنائے۔
پاکستانی بالر احمد دانیال اور عرفات منہاس نے دو دو جب کہ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ احمد دانیال سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے جنہیں تین اوورز میں 14.33 کی اکانومی سے 43 رنز پڑے جب کہ صائم ایوب نے چار اوورز میں 47 رنز کھائے۔
انڈین اننگز ختم ہونے کے بعد اب بریک جاری ہے اور امید ہے کہ پاکستانی بلے باز دبائو میں آئے بغیر یہ ہدف حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
دونوں ٹیموں نے جمعرات کو سیمی فائنلز میں اپنے اپنے حریفوں کو بہ آسانی شکست دی اور فائنل میں پہنچے۔
انڈیا نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرایا جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
جاپان کے شہر نِشِن میں پیر کو بارش ہونے کی وجہ سے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے دونوں کوارٹر فائنلز منسوخ کر دیے گئے، جس کے بعد انڈیا اور پاکستان کے فائنل میں آمنے سامنے آنے کے امکانات بڑھ گئے تھے۔
خیال رہے کہ سال 2022 میں کھیلی گئی ایشین گیمز میں انڈیا نے افغانستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

شیئر: