انڈیا کے معروف ریسلر گریٹ کھلی گلابی لباس میں فوٹو شوٹ کروا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق عالمی چیمپیئن 54 سالہ گریٹ کھالی نے گلابی اور سفید نقطوں والا لباس پہن رکھا ہے، جبکہ ان کے سر پر اسی رنگ کی میچنگ بو بھی لگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطلNode ID: 893134
-
’ریاض میرا دوسرا گھر ہے‘: نئے ڈبلیو ڈبلیو چیمپیئن سمیع زینNode ID: 905941
رنگ میں اپنے حریفوں کو خوف زدہ کرنے والے گریٹ کھالی کی نئی تصاویر میں بالکل مختلف انداز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
سات فٹ ایک انچ قد کے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن کو گلابی رنگ کے بستر پر مختلف انداز میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فوٹو شوٹ کے لیے کمرے کو گلابی رنگ میں سجایا گیا ہے، جہاں رنگ برنگی روشنیاں، نرم کھلونے اور پوسٹرز بھی موجود ہیں۔
ایک تصویر میں گریٹ کھالی بستر پر ٹانگیں موڑ کر بیٹھے ٹیلی وژن دیکھ رہے ہیں، جبکہ دوسری تصاویر میں وہ مختلف انداز میں نظر آتے ہیں۔
یہ فوٹو شوٹ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے کوریائی ڈراموں کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔

نیٹ فلکس انڈیا نے یہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’کے پگلو ود اے کیپیٹل کے‘۔ اس عبارت میں کوریائی تفریحی مواد کے دیوانوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
گریٹ کھلی کے اس غیر معمولی انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا اور پوسٹ پر ہزاروں تبصرے کیے گئے۔
ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’میں نے ابھی یہ کیا دیکھ لیا؟‘

دوسرے صارف نے انہیں ’سب سے پیارا کھالی‘ قرار دیا، جبکہ ایک اور نے لکھا، ’کسی دوسری دنیا کے کھالی‘۔
ریسلنگ میں گریٹ کھلی کا کیریئر
گریٹ کھلی کا اصل نام دلیپ سنگھ رانا ہے۔ انہوں نے 2006 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو کیا اور جلد ہی اپنے غیر معمولی قد اور طاقت کی وجہ سے کمپنی کے نمایاں اور خوف ناک ریسلرز میں شمار ہونے لگے۔

انہوں نے انڈر ٹیکر، بٹیسٹا اور کین جیسے معروف ریسلرز کو شکست دی، جس کے بعد 2007 میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔
گریٹ کھالی کو 2021 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔
ریسلنگ کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہیں، تاہم ان کا تازہ فوٹو شوٹ ان کے روایتی پہلوانی انداز سے بالکل مختلف ہونے کے باعث مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بن گیا۔












