لاہور ... وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پانامہ کیس کے حوالے سے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ اگر آپ اسے سیاسی جنگ بنانا چاہتے ہیں تو اسے ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں لڑ سکتا۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ وہ مر د نہیں جو ڈر جائے۔ واضح رہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سپریم کورٹ میں پیر کو حتمی رپورٹ پیش کرنے والی ہے۔ ن لیگ کے وفاقی وزراءنے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ قطری شہزادے کے بیان کے بغیر رپور ٹ کو قبول نہیں کریں گے۔