Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں،دفتر خارجہ

  اسلام آباد... ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آزادی کی اس تحریک کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کی بھی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ جمعرات کو بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ ہند میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں۔ گزشتہ دنوں بھی ایک مسلمان کو گھسیٹ کر سڑک پر سرعام قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوچکی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ پاکستان تمام مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان الزام تراشیوں پر یقین نہیں رکھتا ۔الزام تراشیوں کا سلسلہ قیام امن اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان میڈیا میں بیرونی عناصر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرتے ہیں ۔ 

 

شیئر: