Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ستاروں کی مدد سے جہاز رانی

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی بحریہ اپنے سیلرز کوستاروں کو دیکھ کر جہاز رانی بھی سکھائے گی تاکہ بحری جہازوں کے آلات پر سائبر حملوں کی صورت میں بھی جہاز چلایا جاسکے۔بحریہ کے اداروں میں اس وقت 1200سے زائد طلبہ ستاروں کی مدد سے جہازرانی کا سبق لے رہے ہیں۔1990ء کے عشرے میں بحریہ نے نیوی گیشن کی نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد ستاروں کی مدد سے جہاز رانی کے اسباق ختم کردیئے تھے لیکن اب نئے رنگروٹوں کو 20سال بعد پہلی مرتبہ اس کی تعلیم دینا شروع کردی ہے۔

شیئر: