Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پارسل ڈیلیوری سروس کے لیے نیشنل ایڈریس لازمی، عمل درآمد کا آغاز

خلا ف ورزی پر 5 ہزار سے 50 ہزار تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی  ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے پارسل ڈیلیوری سروس کے لیے نیشنل ایڈریس’عنوان الوطنی‘ کے نظام پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پارسل ڈیلیوری سروس سے منسلک کمپنیوں پرلازم ہوگا کہ وہ نئے نظام پرعمل کریں، کسی ایسی پوسٹل شپمنٹ کو قبول یا ٹرانسپورٹیشن نہ کریں جس میں نیشنل ایڈریس شامل نہ ہو۔
یاد رہے اتھارٹی نے نیشنل ایڈریس سسٹم کے حوالے سے جنوری 2026 کی ڈیڈ لائن کا تعین کیا تھا۔
پارسل کی ترسیل کےلیے کمپنیوں کو اس بات کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ صارفین سے نیشنل ایڈریس حاصل کریں تاکہ ڈیلیوری سروس کے معیار کو بہتر اور منظم بنایا جائے۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا نیشنل ایڈریس کی خلا ف ورزی پر ابتدائی مرحلے میں جرمانہ کیا جائے گا جو 5 ہزار سے لے کر 50 ہزار تک ہو سکتا ہے۔
’عنوان الوطنی‘ مختلف سرکاری ایپس کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے جن میں ابشر، توکلنا، صحتی اورسبل شامل ہیں۔ ان ایپس پر نیشنل ایڈریس کی سہولت موجود ہے۔
 صارفین کے لیے بھی ضروری ہو گا کہ وہ پوسٹل یا پارسل ڈیلیوری سروس کےلیے اپنے نیشنل ایڈریس کے بارے میں کمپنی کو معلومات مہیا کریں۔

 

شیئر: