Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے ولی عہد نے سال نو پر خوبصورت فیملی تصویر شیئر کی

تصویر میں نوجوان فیملی کو پر سکون ماحول میں دکھایا گیا ہے (فوٹو: انسٹا گرام)
اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ نے 2025 کے آخری دن اپنی فیملی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سعودی نژاد اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین اور بیٹی شہزادی ایمان کے ساتھ ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق تصویر میں نوجوان فیملی کو پر سکون ماحول میں دکھایا گیا ہے، جو سال کا اختتام ایک ساتھ گزارتے ہوئے ان کی نجی زندگی کی ایک منفرد جھلک ہے۔
انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرنے ہوئے انہوں نے لکھا’ رجوہ، ہماری چھوٹی ایمان اور میری طرف سے ہم آپ کو امن و سکون سے بھر پور نیا سال مبارک کہتے ہیں۔‘
دونوں نے سال2025 مصروف گزارا، جس میں اکتوبر میں لندن کے ساوتھ بنک ٹیکنیکل کالج کا دورہ شامل ہے۔
شہزادی رجوہ نے کنگ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو کی بیٹی یوجینی کے ہمراہ لندن میں سپرنگ فیلڈ یونیورسٹی ہسپتال فارمینٹل ہیلتھ کا بھی دورہ کیا۔
یاد رہے ولی عہد شہزادہ حسین اور شہزادی رجوہ نے جون 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شاہی جوڑے کے ہاں گزشتہ اگست میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی جس کا نام شہزادی ایمان رکھا گیا۔

 

شیئر: