Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسمانی بجلی کے باعث طیارہ اچانک غوطہ کھاگیا

میڈرڈ.... برطانیہ میں ِآسمانی بجلی گرنے کے دوران ریان ایئر کا مسافر طیارہ اچانک سیکڑوں فٹ نیچے آگیا۔ اسکے کئی مسافروں کو قے شروع ہوگئیں اور چند بے ہوش ہوگئے تاہم طیارے نے کچھ دیر بعد ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ طیارہ ایپیزیا سے برطانیہ آرہا تھا۔4بچوں کے باپ نے جو طیارے میں سفر کررہا تھا، کہا کہ اچانک طیارے نے غوطہ کھایا اور پھر وہ دوبارہ بلند ی کو پہنچا۔ حادثے کے نتیجے میں ہمیں یہ طیارہ کھلونے کی مانند لگا۔ طیارہ ایئر پاکٹ میں بھی آیا۔ اس موقع پر مسافروں کی چیخ و پکار بہت زیادہ تھی۔ایک اور مسافر نے بتایا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ہم رولر کوسٹر میں ہیں جبکہ دوسرے مسافر نے کہا کہ طیارے سے صرف50گز کی دوری پر آسمانی بجلی چمک رہی تھی اور ایسا لگتا تھا کہ ہم کوئی ہارر فلم دیکھ رہے ہوں۔
 

شیئر: