Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر تعلیمی بورڈنے تاریخ کی کتب سے مغلیہ دور حذف کرنا شروع کردیئے

ممبئی- - - - - مہاراشٹر ریاست کے تعلیمی بورڈ نے تاریخ کی کتابوں میں سے مغلوں کو غائب کرنا شروع کردیا ہے۔ رواں تعلیمی سیشن سے بورڈ نے ساتویں اور نویں کلاس کیلئے تاریخ کا تبدیل شدہ نصاب شائع کیا ہے جس میں شیواجی مہاراج کے ذریعے قائم کیاگیا مراٹھاراجیہ کو اہمیت دی گئی ہے۔ ساتویں کلاس کی کتابوں میں نصاب کے ان مضامین کو ہٹا دیاگیاہے جس میں مغلوں اور مغلیہ دور سے پہلے مسلم حکمرانوں جیسے رضیہ سلطانہ اور محمد بن تغلق کے بارے میں درج ہے ، شامل ہیں۔ تبدیل شدہ نصاب میں مغل حکمرانوں کے ذریعے بنائی گئی یادگاروں اور تعمیرات جیسے تاج محل، قطب مینار اور لال قلعہ وغیرہ کا کوئی تذکرہ نہیں ۔ نویں کلاس کیلئے تبدیل شدہ کتابوں میں بوفورس گھٹالہ اور 1975-77 ء کی ایمرجنسی کے واقعات کو شامل کیاگیا ہے۔ ریاست کے وزیر تعلیم ونود تاوڑے نے قبل ازیں بتایا تھا کہ تاریخ کی کتابوں کواب اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اور ان میں جدید دور کے واقعات کو شامل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

شیئر: