Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرینچ جونیئر اوپن میں سونے اور چاندی کا تمغہ سعودی سکواش ٹیم کے نام

ٹورنامنٹ کی 11 سال سے کم عمر کیٹیگری میں 11 ممالک کے 22 کھلاڑیوں نے حصہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
فرانس کے شہر لیل میں 22 سے 25 اکتوبر تک منعقد ہونے والے فرینچ جونیئر اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کی سکواش ٹیم نے ایک سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی کھلاڑی محمد النصفان نے 19 سال سے کم عمر کیٹیگری کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے لیانڈرو ووگل کو 0-3 سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
جبکہ 11 سال سے کم عمر کیٹیگری میں عبداللہ بن بخیت نے سخت مقابلے کے بعد کویت کے عدنان الشمری سے1-3 سے شکست کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
اس ٹورنامنٹ کی 11 سال سے کم عمر کیٹیگری میں 11 ممالک کے 22 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ 19 سال سے کم عمر کیٹیگری میں 17 ممالک کے 31 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
سعودی سکواش فیڈریشن کے صدر عادل العقیلی نے اس تاریخی کامیابی کو ملک کی قیادت کی جانب سے کھیلوں کے شعبے کی سرپرستی کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمغے سکواش کے کھیل کو فروغ دینے اور نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے فیڈریشن کی مسلسل کوششوں کا ثمر ہیں۔

 

شیئر: