پاکستان کے پہلے تھیم پارک پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چئیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت سعودی عرب کے سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک پراجیکٹ کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔ سی ڈی اے تھیم پارک کے لیے اراضی فراہم کرے گا۔